Shortcuts: WD:INTRO, WD:I

ویکی ڈیٹا:تعارف

From Wikidata
Jump to navigation Jump to search
This page is a translated version of the page Wikidata:Introduction and the translation is 100% complete.
Other languages:

ویکی ڈیٹا ایک آزاد، مشترکہ، کثیر اللسان، ثانوی ڈیٹا بیس ہے، ویکیپیڈیا اور ویکیمیڈیا العام (ویکیمیڈیا کومنز) کو سہارا فراہم کرنے کے لئے منظم ڈیٹا جمع کرنے، ویکیمیڈیا تحریک کی تمام ویکیپیڈیاؤں کے مضامین، زمرہ جات وغیرہ کو ایک جگہ جمع کرنے کا بہترین ذریعہ ہے۔

اس کا کیا مطلب ہے؟

آئیے مزید تفصیل میں افتتاحی بیان ملاحظہ کریں:

  • آزاد۔ ویکی ڈیٹا کا ڈیٹا Creative Commons Public Domain Dedication 1.0 کی حدود میں شائع کیا جاتا ہے جو ڈیٹا کے بہت سے مختلف منظر ناموں میں استعمال کی اجازت دیتا ہے۔ آپ بغیر کسی اجازت کے ڈیٹا نقل، ترمیم، تقسیم اور انجام دے سکتے ہیں، یہاں تک کہ تجارتی یا اشتہاری مقاصد کے لئے بھی۔
  • مشترکہ۔ ڈیٹا کا اندراج اور اسے برقرار ویکی ڈیٹا کے صارفین رکھتے ہیں جو مواد کی تخلیق اور انتظام کے قواعد پر فیصلہ کرتے ہیں۔ خودکار روبہ جات بھی ویکی ڈیٹا میں ڈیٹا شامل کرتے ہیں۔
  • کثیر اللسان۔ ترمیم کرنا، استعمال، براؤزنگ، اور ڈیٹا دوبارہ استعمال مکمل طور پر کثیر اللسانی ہے۔ آئٹم میں اندراج کیا جانے والا ڈیٹا ہر زبان میں دستیاب ہے۔ کسی بھی زبان میں ترمیم ممکن اور آسان ہے۔
  • ثانوی ڈیٹا بیس۔ ویکی ڈیٹا محض بیانات کو نہیں بلکہ ماخذ کو بھی محفوظ کرتا ہے اور دوسے ڈیٹابیسوں کے ساتھ جوڑتا ہے۔
  • مرتب شدہ ڈیٹا جمع کرنا۔ ایک اعلیٰ درجے کی منظم تنظیم جو ویکیمیڈیا منصوبوں اور فریق ثالث کے ڈیٹا کے آسانی سے دوبارہ استعمال کرنے کی اجازت دیتا ہے، اور کمپیوٹر کو کام کرنے اور "سمجھنے" کے قابل بناتا ہے۔
  • ویکیمیڈیا کی ویکیپیڈیاؤں کو سہارا فراہم کرنا۔ ویکی ڈیٹا ویکیپیڈیا سے آسانی سے برقرار رکھنے کے قابل معلوماتی باکس اور دوسرے زبانوں کے روابط کے ساتھ دستگیری کرتا ہے، اس طرح معیار کو بہتر بنانے کے دوران ترمیم کے کام کا بوجھ کم ہوجاتا ہے۔
  • دنیا میں کوئی بھی۔ کوئی بھی اس کے پروگرامنگ انٹرفیس اطلاق کو استعمال کرتے ہوئے کسی بھی مختلف طریقے سے ویکی ڈیٹا استعمال کرسکتا ہے۔

ویکی ڈیٹا کیسے کام کرتا ہے؟

ویکی ڈیٹا آئٹم کی اس تصویر میں آپ کو ویکی ڈیٹا میں مستعمل اہم ترین اصطلاحات (انگریزی میں) دکھائی گئی ہیں۔

ویکی ڈیٹا ایک مرکزی ذخیرہ ہے جس تک دوسرے، جیسا کہ ویکیز (وکیمیڈیا فاؤنڈیشن کے زیر انتظام) رسائی حاصل کرسکتے ہیں۔ وکی ڈیٹا سے متحرک طور پر لوڈ کیے گئے مواد کو ہر انفرادی ویکی پروجیکٹ میں برقرار رکھنے کی ضرورت نہیں ہے۔ مثال کے طور پر اعداد و شمار، تاریخیں، مقامات اور دیگر عام ڈیٹا، ویکی ڈیٹا میں مرکزی طور پر محفوظ کیا جاسکتا ہے۔

ویکی ڈیٹا مخزن

آئٹم اور اُن کا ڈیٹا مربوط ہے۔

ویکی ڈیٹا مخزن خصوصاً آئٹموں، لیبلوں، بیانات اور کئی مستعار ناموں پر مشتمل ہے۔

بیانات ایک آئٹم کی تفصیلی خصوصیات کو بیان کرتے ہیں اور وہ خاصیت اور قدر پر مشتمل ہوتے ہیں۔ ویکی ڈیٹا کی خاصیتوں میں بریکٹ میں P اور اس کے آگے نمبر لکھے ہوتے ہیں مثال کے لیے دیکھیے educated at (P69)۔

کسی شخص کے لئے، آپ اسکول کے لئے قدر (value) کی وضاحت کرتے ہوئے ایک ایسی خصوصیت شامل کرسکتے ہیں جہاں سے اس شخص نے تعلیم حاصل کی تھی۔ عمارتوں کے لئے، آپ طول البلد اور عرض البلد کی قدروں (values) کو متعین کرکے جغرافیائی متناسقات کی خصوصیات کو شامل کرسکتے ہیں۔ خاص سائٹ روابط سے آپ ایک موضوع سے متعلق ویکیپیڈیا، ویکی کتب یا ویکی اقتباس کے صفحات کو ایک ہی آئٹم میں شامل کرسکتے ہیں۔

یہ تمام معلومات کسی بھی زبان میں ظاہر کی جاسکتی ہے، یہاں تک کہ اگر ڈیٹا ایک مختلف زبانوں میں پیدا ہوا ہو۔ ان قدروں (values) تک رسائی حاصل کرنے کے بعد، اسامی ویکیاں (client wikis) سب سے زیادہ تازہ ترین ڈیٹا دکھائیں گی۔

آئٹم خاصیت قدر
Q42 P69 Q691283
Douglas Adams educated at St John's College

ویکی ڈیٹا کے ساتھ کام کرنا

بلڈ ان آلات، بیرونی آلات، یا پروگرامنگ انٹرفیس کا استعمال کرتے ہوئے ویکی ڈیٹا تک رسائی حاصل کرنے کے کئی طریقے موجود ہیں۔


کہاں سے شروع کریں

ویکی ڈیٹا کے دورے، نئے صارفین کے لیے، ویکی ڈیٹا کو جاننے کا ایک مفید ذریعہ ہے۔

شروع کرنے کے لیے کچھ روابط:

میں شرکت کیسے کروں؟

جائیے اور ترمیم شروع کیجیےـ ترمیم کرنا ویکی ڈیٹا کی ساخت اور تصورات کے بارے میں جاننے کا بہترین طریقہ ہے۔ اگر آپ ویکی ڈیٹا کے تصورات کے متعلق معلومات بڑھانا چاہتے ہیں تو آپ کو شاید مدد صفحات دیکھنے کی ضرورت ہے۔ اگر آپ کے دل میں کسی قسم ہے تو بلا جھجھک منصوبہ بات چیت پر تشریف لائیں یا تعمیری ٹیم سے رابطہ کیجیے۔

یہاں آنے کے لیے اور بھی ہے

ویکی ڈیٹا تیزی سے ترقی کرتا ہوا، ایک جاری منصوبہ ہے۔ مزید ڈیٹا کی اقسام کے ساتھ ساتھ توسیعات مستقبل میں دستیاب ہونگیں۔ آپ ویکی ڈیٹا اور اس کی جاری ترقی و تعمیر کے متعلق مزید معلومات میٹا پر ویکی ڈیٹا صفحہ پر ڈھونڈ سکتے ہیں۔ تعمیر و ترقی کے متعلق تازہ ترین معلومات اور پروجیکٹ کے مستقبل کے متعلق تبادلہ خیال میں شرکت کرنے کے لیے، ویکی ڈیٹا برقی ڈاک وصول کرنے والے افراد کی فہرست میں اپنا نام درج کیجیے۔

مزید دیکھیں